fbpx

نینا گپتا کیوں ہیں پریشان؟‌

اداکارہ نینا گپتا جن کی حقیقت سے قریب اداکار دیکھنے والوں‌کو اپنے سحر میں‌جکڑ لیتی ہے .حال ہی میں‌انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی بھی مردا داکار ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہوتا میری سمجھ سے باہر ہے کہ ایسا کیوں ہے.انہوں نے بتایا بہت بار ایسا ہوا کہ میرے ساتھ کاسٹ کرنے کے لئے کوئی مرد اداکار ملا ہی نہیں. نینا نے مزید بتایا کہ دو تین پراجیکٹس ایسے ہیں کہ جن میں، میں نے پوچھا کہ مجھے تو سائن کر لیا گیا ہے لیکن میرے ساتھ کون کاسٹ ہو گا تو جواب ملا کہ آپ خود کی کسی کا نام بتا دیں کہ کس کو آپ کےمقابلے میں کاسٹ کریں کیونکہ کوئی بھی آپ کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہی

نہیں ہوتا. نینا نے کہا کہ مرد اداکار آج کل صرف نئی اور خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں حالانکہ میں بھی خوبصورت ہوں اور میں آج کی لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت نظر بھی آتی ہوں. اداکارہ نے کہاکہ میںٰ اداکار رام کپور کی بہت شکر گزار ہوں‌کہ انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری. یاد رہے کہ نینا گپتا نے اپنی سوانح عمری بھی شائع کی ،
سچ کہوں تو‘ کے عنوان سے تحریر کردہ کتاب میں بتایا ہے کہ کس طرح ان کے ہاں شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش ہوئی اور کیسے شادی کے بندھن میں بندھنے سے کچھ منٹ قبل ہی ان کے دلہے نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔نینا گپتا مختلف سکینڈلز کا شکار بھی رہی ہیں.