نائن الیون کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان ،پاکستان کو ہوا، رحمان ملک

0
28

نائن الیون کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان ،پاکستان کو ہوا، رحمان ملک
سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) نے نائن الیون کے بیسیوں برسی پر اظہار خیال کرتے ہوتے کہا ہے کہ آج کے دن بیس سال قبل نائن الیون کو دنیا کو ایک بہت بڑا صدمہ پہنچا جب دہشتگردی کے ایک بڑے واقعے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا جس میں 3000 سے زائد بے گناہ افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بیسویں برسی پر نائن الیون نے آج ایکبار پھر دنیا کو خیران کیا جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء کے بعد طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے۔ انھوں نے کہا کہ بیس سالوں پر محیط دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی جسمیں 80 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں سے کوئی بھی نائن الیون حملے میں ملوث نہیں پایا گیا تھا پھر بھی نقصان سب سے زیادہ ان دونوں ممالک کا اٹھانا پڑا۔رحمان ملک نے کہا کہ بیس سالہ اس جنگ سے دنیا کو بہت سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ گولی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور دنیا کو امن کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے نہ کہ عراق ، لیبیا ، مصر ، شام ، عرب اسپرینگ اور افغانستان جیسی دائمی جنگوں کی۔رحمان ملک نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جنگوں پر نظر ثانی کے لیے امریکی کمیشن قائم کریں جو دنیا کو جنگوں سے پاک، امن کی بحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے جامع منصوبہ بندی تیار کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ دنیا کو امن کیطرف لے جانے میں رہنمائی کرے اور انہیں یقین ہے کہ اسمیں کامیابی حاصل کرنا ممکن ہے۔

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاکستان نے یہ طویل جنگ لڑی اور بطور وزیر داخلہ انھوں نے دہشت گردی کے خوفناک مناظر دیکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ کے دوران جہاں صدر بش اور آج کے موجودہ امریکی صدر جو بائڈن بھی موجود تھے، انھوں نے اظہار کیا تھا کہ دھشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے جس سے لڑنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے جو کہ موجود نہیں ہے۔ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونے کیوجہ سے آج موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

Leave a reply