جاہلیت:اناپرستی،تکبراورحماقت:خاندان اجڑگئے:دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کےنتیجےمیں9افرادجاں بحق اور6 زخمی

0
40

کندھ کوٹ :جاہلیت:اناپرستی ،تکبراورحماقت :خاندان اجڑگئے: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کےنتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی،اطلاعات کے مطابق کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کےنتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کےلیےعلاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کےمطابق کچےکےعلاقےمیں گاؤں زمان چاچڑ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیاگیاہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہناہےکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان قبائل کی دشمنی کی وجہ سے کئی گھراجڑگئے اورکئی خواتین بیوہ ہوگئیں بچے رُل گئے مگرتکبراورانا کی خاطراس دشمنی سے باز نہ آئے

Leave a reply