فیڈرل بورڈ، نویں کلاس کے طلبہ کی رجسٹریشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری

0
39

فیڈرل بورڈ، نویں کلاس کے طلبہ کی 31 اگست تک رجسٹریشن، نوٹیفکیشن جاری

باغی ٹی وی : اسلام آباد : فیڈرل تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے31 اگست تک نویں کلاس کی رجسٹریشن کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ سکول کھلے بغیر کس طرح رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے، ابھی تو بچوں نے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے اپلائی بھی نہیں کیا،

رجسٹریشن کی تاریخ کو 15ستمبر کو سکول کھلنے کی تاریخ کے مطابق ہی مقرر کیا جائے، فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمک مرزا علی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکیڈمک سیشن 2020-2021 کے لئے نویں کلاس کے طلبہ کی رجسٹریشن کروائیں،

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31اگست ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین بورڈ کی خصوصی اجازت سے پاکستانی طلبہ کیلئے رجسٹریشن فیس 800 روپے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ کیلئے 75 ڈالر ہے،

نویں کلاس کے طلبہ کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن اور حتمی تاریخ کا اعلان کئے جا نے کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں کیو نکہ کورونا کی وجہ سے سکول مارچ سے بند ہیں

Leave a reply