امپائرکی انگلی کے اٹھنےکاانتظارکرنے والے دیکھتے رہ گئے اورانگلی اٹھ گئی

0
20

حیدرآباد:امپائرکی انگلی کے اٹھنےکاانتظارکرنے والے دیکھتے رہ گئے اورانگلی اٹھ گئی ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد دکن میں کھیلے گئےمیچ میں پہلی مرتبہ نوبال کے لیےتھرڈامپائر کی آزمائشی بنیادوں پرخدمات حاصل کی گئیں۔فیلڈ امپائرز کی مسلسل غلطیوں اور متاثرہ ٹیموں کے احتجاج کے پیش نظر نوبال کے لیے تھرڈ امپائر کا آزمائشی بنیادوں پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی

یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین شکل اختیارکرگیاجب اس بات انکشاف ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے 21نوبال نہیں دی تھیں۔بھارت نے پہلے باؤلنگ کرتےہوئے 20اوورزمیں ایک بھی نوبال نہیں کی جس کی وجہ سے تھرڈ امپائرکی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

البتہ ویسٹ انڈین باؤلنگ کے دوران 13ویں اوور میں کیسرک ولیمزاس وقت تاریخ کاحصہ بن گئے جب تھرڈ امپائر نے ان کی جانب سے کرائی گئی گیند کو نوبال قرار دیا۔یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ باقاعدہ طور پر تھرڈ امپائرنےاپنےاختیارات کااستعمال کرتےہوئےنوبال قراردی۔

اچھی زبان تھوڑا سا وقت…از.ساجدہ بٹ

Leave a reply