ایک طرف بیک ڈورڈپلومیسی تو دوسری طرف تحریک عدم اعتماد:بلاول بھٹوڈبل گیم کھیلنے لگے

0
34

کراچی :ایک طرف بیک ڈورڈپلومیسی تو دوسری طرف تحریک عدم اعتماد:بلاول بھٹوڈبل گیم کھیلنے لگے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

بلاول کا کہنا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے۔انہوں نے کہ حکومت کو ہٹانے کا یہی حتمی طریقہ ہے اور ہم اس پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی کے ذرائع کا ہی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو حکومت سے بیک ڈوررابطے پرہیں اورریاستی اداروں کو اپنی طرف سے بھرپوراعمتاد دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ غیر قانونی اقدام میں پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیں‌ گے

Leave a reply