مسافروں کے لئے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں. ترجمان سول ایویشن اتھارٹی

CAA

مسافروں کے لئے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں. ترجمان سول ایویشن اتھارٹی
ترجمان سول ایویشن اتھارٹی سیف اللہ خان نے باغی ٹی وی کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسافروں کے لئے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے جبکہ ممکنہ ان لائین پولیو ویکسینیشن کارڈ فراڈ بارے ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے لئے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کسی قسم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ پولیو کارڈ حاصل کرنے کے لئے کسی بھی غیر مصدقہ ان لائین پیشکش پر کان نہ دھریں جبکہ مسافر بالخصوص ان ان لائین عناصر کو نظر انداز کریں جو اپنے آپ کو مختلف ائرلائنز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
جبکہ ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ اس انتباہ کا مقصد مسافروں کو پولیو کارڈ کے نام پر موقع پرست مفاد پرستوں کے ہاتھوں ان لائن ہونے والے فراڈ سے بچانا ہے کیونکہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جانے والا لیٹر اسلام اباد ائیرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ ہوچکا ہے لہذا اس بات کو بلکل واضح کیا جاتا ہے کہ مزکورہ لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے اور مسافروں سے التماس ہے کہ جس ملک کے سفر کا ارادہ رکھتے ہوں ائرلائن سے اس ملک کی ہیلتھ بالخصوص پولیو ویکسینیشن پالیسی بارے ضرور پوچھیں ناکہ کسی فراڈی کی باتوں میں آئیں.

Comments are closed.