"مائی باتاں والی”مریم نوازکا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا”روک سکوتوروک لو:فوٹوشاپ پربنوائی ہے

0
73

لاہور:”مائی باتاں والی”مریم نوازکا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا”روک سکوتوروک لو:کیسی تبدیلی آئی ہے،کہتے ہیں‌ اورسنا بھی ہے کہ جب لوگ سادہ تھے ، بجلی نہیں ہوتی تھی یا پھرریڈیو یا ٹیلی ویژن نہیں ہوتے تھے ، اس دورمیں کسی نہ کسی محلے میں‌ بس ایک "مائی باتاں والی ” ہوا کرتی تھی جس کی باتیں سننے کےلیے محلے کے سارے بچے اکھٹے ہوجاتے تھے

پہلے پہل ریڈیو اور پھرجب سے ٹیلی ویژن آیا تو "مائی باتاں والی ” کو بچے چھوڑ کرٹیلی ویژن کے گرد بیٹھ جاتے تھے ، اب اس کی بھی نئی شکل آئی گئی ہے، یوں‌بھی کہاجاسکتا ہے کہ اب بچے موبائل سے یہ سارے فوائد حاصل کرتے ہیں

میں سمجھتا تھا کہ شاید ابھی "مائی باتاں والی ” بیچاری کیسے بچوں کو مطمئن کرے گی ، اورپھرکیا طریقہ اختیارکرے گی بچوں کو بہلانے کےلیے ،

یہ بھی سمجھ رہا تھا کہ شاید ابھی "مائی باتاں والی ” کا دور ختم ہوگیا ہے لیکن لاہور کے پی ڈی ایم جلسے میں جس طرح ” مائی باتاں والی ” نے پھر سے اپنا جادو جگایا ہےمخالفین بھی کہہ اٹھے ہیں‌” نئہیں‌ او تیریا‌ں ریساں”مائی باتاں والیے”

یہ ” مائی باتاں والی ” 50 یا 100 سال پہلے والی ” مائی باتوں والی ” سے زیادہ ہوشیاراورفن بناوٹ رکھتی ہے ،

پہلے دور کی مائی کے چرچے تو محلے کی سطح پرتھے لیکن اس "مائی باتاں والی ” کے چرچے دنیا بھرمیں ہیں ، خصوصا جنوبی ایشیا میں‌ تو اس کے فن بناوٹ سے بڑے بڑے متاثرہیں

اسی مائی کے بارے میں‌ لاہور کے جلسے کے بعد بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں

یہ مائی جسے لوگ مریم نواز کے نام سے جانتے ہیں جس طرح اپنے فن بناوٹ سے لاہورجلسے میں رنگ بھرے ہیں اس کی ایک جھلک کچھ اس طرح ہے

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لاہورجلسے کی فوٹو شاپ تصویر شیئر کردی جسے وفاقی وزیر نے ایکسپوز کردیا

اس جھوٹ پرویسے تو جیسے جیسے پتہ چل رہا ہے سخت ردعمل آرہا ہے لیکن فی الحال ابتدائی ردعمل کچھ یوں ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مریم نواز کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیلبری فونٹ اور قطری خط کے بعد مریم نواز کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا۔

وہ کہتے ہیں کہ !

 

 

ذرائع کے مطابق حماد اظہرنے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جلسےکی ٹوئٹ کی گئی تصویر فوٹوشاپ ہے، مریم نوازنےتصویرمیں کہاں کہاں فوٹوشاپ کیانشاندہی بھی کردی ہے۔ مریم نواز  نے 15 دسمبر کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شرکا کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شہازگل نے بھی کچھ محتاط سا ردعمل کچھ یوں دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ

اس خاتون "مائی باتاں والی "کی قسمت میں ہر چوری پر پکڑے جانا۔ بھلے کیلبری فونٹ ہو۔ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ہو۔ دادی کی موت کی اطلاع ہو۔ بھلے لندن تو کیا پاکستان میں پراپرٹی ہو۔ 22 cuts کے ساتھ وڈیو ریکارڈ ہو یا یہ فوٹو شاپڈ تصویر ہو۔

 

 

 

Leave a reply