لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے،اللہ پاکستان کوسدا سلامت رکھے: شبلی فراز

0
27

اسلام آباد: لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے،اللہ پاکستان کوسدا سلامت رکھے:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا جبکہ اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، کوئی پاکستانی ایسی بات نہیں کر سکتا۔ بنارسی ٹھگوں نے بلوچستان میں پڑاؤڈال رکھا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا کھیل چل رہا ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد (پی ڈی ایم) کے تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج نے بے شمار قربانیاں دیں۔ پاک فوج نے پاکستان کو شام، افغانستان اور عراق نہیں بننے دیا۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہم اداروں کو مضبوط کریں گے۔اللہ کے حضوردعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مملکت خداداد کوقیامت تک سلامت رکھے

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم مفاد پرست اور کرپٹ لیڈروں سے نجات دلانے کے سفر میں گامزن ہیں۔ یہ جمہوریت کی اپنی تشریح کرتے ہیں۔ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ ایک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم دشمنوں کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والوں کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے اور ان کیخلاف حکمت عملی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوالوں کا جواب دینے کے بجائے اب انقلابی بن گئے ہیں۔ جب ان کی حکومت تب ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جب یہ اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے لوگ دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Leave a reply