کسی جماعت کو اختیار نہیں کہ ایک پارٹی کو نکالے یا شامل کرے:ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف کی ن لیگ پرتنقید

0
32

اسلام آباد: کسی جماعت کو اختیار نہیں کہ ایک پارٹی کو نکالے یا شامل کرے:ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف کی ن لیگ پرتنقید ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی جماعت کو اختیار نہیں کہ ایک پارٹی کو نکالے یا شامل کرے۔ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے متعلق فیصلہ ہفتے کو پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی صورتحال اور بجٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔ میری کوئی ذاتی رائے نہیں، مسلم لیگ (ن) کی رائے ہے۔ میری دعوت کا پی ڈی ایم سے تعلق نہیں تھا۔ ہم نے پارلیمانی لیڈرز کو بلایا تھا۔

ادھرشہبازشریف کے اس اعلان کے بعد ن لیگ کی قیادت نے سرجوڑلیے ہیں‌ اوررات گئے تک مریم نوازکی صدارت میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں شہبازشریف کی بغاوت پرنوازشریف کی طرف سے ہدایات کا انتظار ہے

Leave a reply