افغانستان سے آئندہ چند دنوں میں انخلا کا منصوبہ نہیں: امریکی صدرنے نئی کہانی سنا دی

0
32

واشنگٹن: افغانستان سے آئندہ چند دنوں میں انخلا کا منصوبہ نہیں: امریکی صدرنے نئی کہانی سنا دی امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ طے شدہ پلان کے مطابق جاری ہے لیکن فوجیوں کا انخلا آئندہ چند دنوں میں نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ افغان قیادت حکومت باقی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن انہیں اندرونی ایشوز کے حوالے سے تشویش ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران وہاں رہ جانے والے باقی فوجی آئندہ چند روز میں واپس آ جائیں گے۔امریکی صدر کی جانب سے 20 برس تک افغان جنگ میں مصروف رہنے والے فوجیوں کی واپسی کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply