اپوزیشن سے خطرہ نہیں، فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،پاکستان مخالف بیانیے کوبے نقاب ہونا چاہیے، وزیراعظم

0
27

اسلام آباد: اپوزیشن سے خطرہ نہیں، فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،پاکستان مخالف بیانیے کوبے نقاب ہونا چاہیے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کے منفی بیانیےکو بےنقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور، اسلام آباد سے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پرمشاورت کی گئی۔شرکاء کو نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم اداروں کےساتھ کھڑی ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں، فوج آئینی حدودمیں رہتےہوئےجمہوری حکومت کےساتھ ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی تحریک سےکوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔

Leave a reply