2019 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام ،کس وجہ سے نوبل انعام ملا ،خبر نے ہلچل مچادی

0
31

نیویارک :حسب سابق اس سال بھی نوبل انعام یورپین اور امریکی سائنسدانوں کے حصے میں آیا ، اطلاعات کے مطابق سال 2019 کیلئے طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکیوں ولیم کیلن ، گریگ سمینزا اور ایک برطانوی سائنسدان سر پیٹر ریٹ کلف کو دیا گیا ہے۔

ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوبل انعام کے حوالے سے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبیل انعام برائے طب کا اعلان کیا گیا۔تینوں سائنسدانوں کو یہ انعام ان کی انسانی جسم میں خلیوں اور آکسیجن کے ربط سے متعلق تحقیق پر دیا گیا۔اسٹاک ہوم کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ میں انعام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان سائنسدانوں کی تحقیق سے انیمیا (خون کی کمی) ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی ۔https://twitter.com/NobelPrize/status/1181140315635376128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F206123-

درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

ذرائع کے مطابق نوبیل کمیٹی کے مطابق آکسیجن کی اہمیت تو بہت پہلے ہی واضح ہوچکی ہے لیکن خلیات کس طرح آکسیجن کی مقدار کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالتے ہیں ان کی تحقیق سے قبل یہ معلوم نہیں تھا۔نوبیل کمیٹی کے ایک ممبر رینڈال جانسن نے اسے نصابی دریافت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی بنیادی لیکن دلچسپ پہلوہے کہ خلیات کس طرح کام کرتے ہیں۔

سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

یاد رہے کہ نوبیل انعام کو کسی بھی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا بڑا انعام تصور کیا جاتا ہے اور رواں برس ان سائنسدانوں کو انعام کے ساتھ 9 لاکھ 7 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی جو کہ تینوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

Leave a reply