تین نوبل انعام یافتگان نے کیا بل اینڈ یلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے بڑا مطالبہ

0
45

تین نوبل انعام یافتہ شخصیات ، مائیراد مگویری ، توکل عبد السلام اور شیرین عبادی نے واشنگٹن میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، اقلیتوں پر حملوں کے الزام اور گجرات کے ہولناک قتل عام میں مودی کے کردارپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ایوارڈ کو منسوخ کردے۔

نوبل انعام یافتہ افراد نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ،”ہمیں یہ جان کر سخت پریشانی ہوئی کہ بل اور میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن رواں ماہ کے آخر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دے گی۔”

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ، بھارت نے انسانی حقوق اور جمہوریت کو مسلسل پامال کیا ہے۔ یہ ہمارے لئے خاص طور پر پریشان کن ہے کیونکہ آپ کی فاونڈیشن کا بیان کردہ مشن زندگی کا تحفظ اور عدم مساوات کا مقابلہ کرنا ہے۔ “
خط میں کہا گیا ہے کہ آسام اور ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے۔ آسام میں ، 1.9 ملین ہندوستانیوں کو شہریت سے محروم کردیا گیا ہے۔ اگست سے لے کر اب تک ، کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی مسلح افواج نے آٹھ ملین کشمیریوں کو بغیر کسی فون یا انٹرنیٹ سروس کے رکھا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ گیٹس فاﺅنڈیشن 24ستمبر کو وزیراعظم مودی کو ایوارڈ دے گی۔

Leave a reply