
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے رورل یوتھ سمٹ 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب،نگران وزیر اعلی خیبر پختونخو نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں، اور ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، اعظم خان نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کے لئے رورل یوتھ سمٹ کا انعقاد اپنی نوعیت کی منفرد اور انتہائی اہم سرگرمی ہے، اس ایونٹ کے انعقاد سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے ساتھ بیٹھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر میں ورلڈ بینک اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہت سے مواقع ملیں گے، اور صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، محمد اعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے ان کے مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے، سمٹ میں دیہی علاقوں کے نوجوانوں خصوصاً خواتین کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز دیکھ کر بہت متاثر کن تھے،وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ اور عالمی بینک کا کردار قابل ستائش ہے،