نوجوان رمضان بازار کی ابتر صورتحال پر پھٹ پڑا

0
28

قصور

کوٹ رادہاکشن میں رمضان بازار کی حالت پر نوجوان شہری پھٹ پڑا،میڈیا سے استدعا کر دی

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکش کا نوجوان رماضان بازار کی صورتحال بتاتے ہوئے پھٹ پڑا اور میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ میرا ابھی کوٹ رادھا کشن رمضان بازار میں جانا ہوا اور دکانوں پر دیکھا گیا ہے روز مرہ کی مختلف اشیا سجائی گئی ہیں اور مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کنٹرول کس چیز پر لیموں دستیاب نہیں گوشت صرف اور صرف مرغی کا نہ چھوٹا گوشت اور نہ ہی بڑا گوشت لیکن کہا جا رہا ہے کہ اے سی کوٹ رادھاکشن گاہے بگاہے چکر لگا رہے وہ صرف اور صرف چینی کی دستیابی کے لیے چکر لگا رہے ہیں ، جناب اے سی کوٹ رادھا کشن صاحب آپ کے حکم پر ایک شناختی کارڈ پر ایک کلو چینی دے رہے ہیں اور آپ کی طرف سے کیا شورٹی ہے کہ شناختی کے نمبر یا ڈیٹا محفوظ ہے ، اور ہمیںں سب پتہ ہے کہ یہ ریکارڈ کتنا محفوظ ہو سکتا ہے اس سے تو بہتر ہے 85 روپے کلو بازار سے چینی مل رہی ہے آپ کے کس چیز کے دورے ہیں اور اے سی صاحب صرف اور صرف گورنمنٹ کے پٹرول اور گاڑیوں میں گھومنے کے علاوہ کچھ نہیں ، کام یہ نہیں ہے کہ مردوں کی الگ لائن بنوائیں اور عورتوں کی الگ وہ بھی شناختی کارڈ کے لیے چینی پر ، خدارا کچھ عوام کے لیے سہولت دیں اگر لائن بنوانی ہے تو شناختی کارڈ کیوں چیک ہو اگر شناختی کارڈ چیک کرنا ہے تو لائن کیوں
میری کوٹ رادھاکشن سمیت ضلع بھر کے صحافیوں سے گزارش ہے جہاں بھی ایسا معاملہ ہے اس کو ہائی لائٹ کریں ورنہ رمضان بازاروں کے چکروں میں گورنمنٹ کے آفیسرز گورنمنٹ کو ہی کروڑوں کا چونا لگائیں گے

Leave a reply