نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے ملازمت کے مواقع کیسے پیدا ہوں گے؟

0
32

سیاحت اور مہمانداری کے شعبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرنیشنل کالج برائے ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے وفد سے گفتگو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی معاشی ترقی کے لئےسیاحت اور مہمانداری کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں اس صنعت کے فروغ و ترویج کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاحت اور مہمانداری کے شعبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ انٹرنیشنل کالج برائے ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے

جس نے جمعرات کو یہاں سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاحت اور مہمانداری کے شعبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے، انٹرنیشنل کالج برائے ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ نے پاکستان میں مہمانداری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور مہمان داری کے شعبے کی ترقی اور ترویج کیلئے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply