fbpx

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد واقعہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث پانچویں ملزم بلال مروت کو اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کر دیا گیا اب کی بار ملزم کے منہ کو سفید کپڑے سے ڈھانپ کر پیش کیا گیا ..ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا .تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ، عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ویڈیو میں نظر نہیں آیا کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ مدعیوں سے شناخت کروانی ہیں، عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے نام لیا، وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو اس کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر عثمان مرزا و دیگر ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے ہم چاہتے ہیں اس کو ٹیسٹ کیس بنائیں، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو۔ ویڈیو اتنی خوفناک ہے دیکھی نہیں جا سکتی، عدالت کو قائل کریں گے کہ ملزمان کی ضمانت نہیں ہو سکتی

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

سزا دلوانے کیلئے کیس کی نگرانی کررہا ہوں،عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم کو آئی جی کی بریفنگ