نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

0
71

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے بیرون ملک سے اعلی پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا۔ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لائے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانو ں نے معاشی نظام کو بڑا نقصان پہنچایا جنہوں نے بھاری قرضے لے کر ملک کو قرضوں میں ڈبویا ۔ موجودہ حکومت نے ملک اور معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے۔ مختصر وقت میں قرضوں کی ایک بڑی رقم واپس کی ۔حکومت نے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام دوبارہ شروع کیا جن پر سابقہ ادوار میں کام رکا ہواتھا۔

قبل ازیں عکس آرٹ گیلری میں ”پاکستان ماﺅنٹین فیسٹیول ایوارڈ تقریب “ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کوہ پیمائی جفاکش اور محنتی لوگوں کا کام ہے، اللہ نے زمین کی مضبوطی کی خاطر پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑا ہے مگر بدقسمتی سے لوگ اپنے مفاد کی خاطر انہیں کاٹ کر کالونیاں بناتے ہیں، حکومت اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں قانون سازی کرنے جارہی ہے‘پہاڑوں اور جنگلات کی حفاظت کے لئے متعلقہ علاقوں کے نوجوانوں کی مدد سے اقدامات اٹھائیں گے۔

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے حقیقی دنیا میں قدرتی مناظر دیکھنے کے لئے سیر وسیاحت کرنی چاہئے۔ پہاڑی لوگوں کو زندگی گزارنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بات کا اندازہ سیرو سیاحت کے لئے جانے والے افراد بخوبی لگا سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مقیم لوگ متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً درخت کاٹتے ہیں‘ موجودہ حکومت ان کی مشکلات کے حل کے لئے اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ٹورازم پر اچھا کام کررہی ہے جبکہ موجودہ پنجاب حکومت بھی اس حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے ملحقہ خوبصورت مقام فورٹ منرو کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان کے پہاڑ باقی دنیا سے زیادہ خوبصورت اور بلند ہیں۔

ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

Leave a reply