گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
خود کو گورنر ہاؤس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئے دستاویزکے بہانے سزدہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔