نوکری تعلیم کی کام قبضہ گروپ کا

0
27

قصور
نوکری محکمہ ایجوکیشن کی کام قبضہ مافیا کا
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کا کلرک حاجی محمد لیاقت بھی قبضہ مافیا نکلا موضع حاجی گگہ میں آتشیں اسلح سے لیس ہو کر ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو دکانوں اور احاطے پر قبضہ کر لیا،پولیس پہنچی تو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے تھانہ بی ڈویژن قصور میں درج کرائے گئے مقدمہ نمبر 689/20 میں مدعی زین العابدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ چوہدری محمد نواز سینئر ایڈووکیٹ کے ڈیرہ واقع حاجی گگہ روڈ بالمقابل محصول چونگی کا منتظم اور مینیجر ہے چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے ڈیرہ سے ملحقہ دو دوکانات اور ایک احاطہ اللہ رکھا ولد خوشی محمد نے ثالثان 2012ء میں محکمہ ریلوے سے لیز پر حاصل کیا ہوا ہے جبکہ چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے یہ دکانات اور احاطہ اللہ رکھا سے خرید ہوا ہے ملزمان محمد لیاقت محکمہ ایجوکیشن ساکن موضع کیلوں اور ندیم سکنہ کیسڑ گڑھ مسلح آتشیں اسلحہ لے کر آئے اور اسلحہ کے زور پر دو دوکانات اور احاطہ پرقبضہ کر لیا اور 2/3 درخت کیکر، جنگلی مالیت 29 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ملزم لیاقت نے مجھ پر پستول تان کر کہا کہ ہم نے اس جگہ پر قبضہ کر لیا ہے اگر تم نے شور مچایا تو جان سے مار دیں گے چوہدری مدثر ایڈووکیٹ، امجد کلرک اور چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے جب 15نمبر پر پولیس کااطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان حاجی گگہ کی طرف بھاگ گئے اور جاتے ہوئے کہہ گئے کہ ہمارا قبضہ مافیا سے تعلق ہے ملزمان تحصیل قصور کا قبضہ گروپ جنہوں نے کئی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے اراضی اور لوگوں کی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں اور شیوا بدنام قبضہ گروپ ہے۔ملزما ن کے خلاف تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave a reply