
فنانس بل میں نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد، گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی‘
تفصیلات کے مطابق .فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ نان فائلرز کو نئے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی، حقیقت یہ ہے کہ نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنی ٹیکس ایبل انکم کےگوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، کسی بھی بڑی مالی ٹرانزیکشن پر گوشوارے داخل نہ کرنےکی صورت میں مکمل طریقہ کار دسویں شیڈول کے تحت وضع کیا گیا ہے۔