ن لیگی رہنماء محمد زبیر کے بیان پربلال غفار کا ردعمل

0
22

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا ن لیگی رہنماء محمد زبیر کے بیان پر ردعمل۔
انھوں نے کہا کہ معزز سابق گورنر سندھ نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کو ایک معمہ بنادیا ہے،محمد زبیر لاعلم ہیں،ن لیگی ادوار میں بھی وزیر خزانہ تبدیل کیے گئے ہیں،مفروراسحاق ڈار کے بعد مفتاح اسماعیل کو ملکی معیشت وینٹیلیٹر پر ڈالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی،حماد اظہرنےپاکستانی معیشت پر جو دعوے کیے وہ عالمی ریٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے،ن لیگی اتنےلائق و فائق تھے تواحساس پروگرام جیساپروگرام کیوں نہیں شروع کرسکے،رہنماء جواب دیں کی انہوں نے اپنے ادوار میں کتنے غریبوں کو گھر بناکر دیے؟عوام سب جانتی ہے کہ
ن لیگی رہنماؤں نے ملک کو تاریخی بحران میں ڈالا،محمد زبیر کو معیشت کا جائزہ لینا ہے تو اسحاق ڈار کو وطن بلائیں اور مناظرہ کرلیں، عمران خان نے جو قرضے لیے وہ عوام کی فلاح و بہبودکیلئےاستعمال کیے غیر ملکی جائیدادیں نہیں بنائیں، آج پوری دنیا عمران خان کیپالیسیوں کوسرارہی ہے، حماد اظہر پر کابینہ کو مکمل اعتماد ہے،ملک درست سمت جا رہا ہے.ن لیگی ترجمان عوام کو گمراہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے.

Leave a reply