ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر فیصلہ آ گیا

0
43
ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین کی تحقیقات نہ کرنے پر نیب سے جواب طلب

ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر فیصلہ آ گیا

سندھ ہائیکورٹ میں ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے رکن اسحاق بوبی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ملزم نے 2014 میں وقار شاھ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم کو ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سزا موت کی سزا سنائی تھی

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں منگھو پیر میں 12 ایکڑ اراضی کا تنازعہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے تمام دستاویزات طلب کرلیں ،جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منگھو پیر میں سب سے زیادہ قبضے ہورہے ہیں۔ فرخ علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرے موکل کو 1996 میں 12 ایکڑ زمین الاٹ ہوئی۔جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منگھو پر میں تو سوائے قبضوں کے کچھ نہیں ہے۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ میرے موکل کو کھیتی باڑی کے لیے زمین الاٹ ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا موکل کھیتی باڑی کر رہا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ منگھو پیر میں پانی کا مسئلہ ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھیتی باڑی نہیں کر رہے تو زمین سرکار کو واپس کرلی؟ پہلے آپ یہ بتائیں،کتنی مالیت پر زمین الاٹ ہوئی؟ جب تک تمام دستاویزات نہیں لگائیں گے کیس نہیں سنیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر زمین الاٹ منٹ سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد بلاک نمبر ون میں 90 گز پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کا کیس کی سماعت ہوئی، پلاٹ نمبر 474 ون 7 منزلہ پورشنز کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا ،سندھ ہائیکورٹ نے پورشنز کی بجلی، گئس اور پانی کی کنیکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز سے بھی روک دیا ،عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں۔ عدالت نے بلڈر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ،وکیل درخواست گذار نے کہا کہ لیاقت آباد بلاک نمبر ون غیر قانونی طریقے سے 7 منزلہ پورشنز بنائے جارہے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے علاقہ مکینوں کو شدید تحفظات کا اظہار ہے۔ 7 منزلہ پورشنز سے علاقہ میں پینے کا پانی کی شارٹیج اور گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

قبل ازیں فیڈرل بی ایریا میں عیسیٰ گوٹھ کے خاتمے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے عیسیٰ گوٹھ کو ختم کرکے رفاعی پلاٹس بحال کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا کہ اگر آپ فیصلے سے متاثر ہیں تو سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہی تمام تجاویزات، قبضے ختم کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔

دوران سماعت قبضوں، تجاوزات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے اہم آبزرویشن سامنے آئے ہیں، اختر حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ گوٹھوں میں رہنے والوں کا بھی رہنے کا حق ہے۔جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے کہا کہ پہلے ان کا حق ہے جو پہلے وہاں رہائش پذیر ہیں۔ فیڈرل بی ایریا کے فلیٹس میں رہنے والوں کو کیا پارکس میں حق ہے؟ شہریوں کے لیے پارکس ختم کردیے گئے اور وہاں غیر قانونی لیز دی گئی۔

Leave a reply