وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا.مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی. مشترکہ اجلاس میں تمام اراکین نے ہاتھ بلند کر کے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.
پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق، 14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اس موقع پر کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالٰی کی ہے،1993 سے بحیثیت سیاسی کارکن محاذ پر ڈٹا ہوا ہوں۔ خوب جانتا ہوں کہ مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، نہ ہار ابدی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے، مشن پاکستان کو بچانا اور سنوارنا ہے جو انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ہم چاہتے تو پی ٹی آئی کی طرح ریاست کو نقصان پہنچا کر سیاست کر سکتے تھے لیکن ہم نے ریاست کو مقدم رکھا۔
حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے جس تک انشاءاللہ ضرور پہنچیں گے۔
حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے،پی ڈی ایم
صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی، انہوں نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 22 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی،صوبائی پارلیمانی پارٹی نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.اجلاس کے شرکاء نے جگنو محسن کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی.پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن جیتنے والے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی.