ن لیگ ہی استعفے نہیں دینا چاہتی تھی، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

0
28

ن لیگ ہی استعفے نہیں دینا چاہتی تھی، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی،

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صرف استعفوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے،ن لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھرانا چاہتی ہے، تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے،سی ای سی اجلاس کے بعد استعفیٰ دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی،

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفوں کو کہا تھا تا ہم پی ڈی ایم کا جب اجلاس ہوا جس میں استعفوں بارے فیصلہ ہونا تھا اس اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آئیں اور ملکر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں جس پر مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان بلانے کا حق کسی کو بھی نہیں، اس اجلاس کے بعد پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہوئے اور پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کی مشاورت کے بغیر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنا لیا جس پر ن لیگ ناراض ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی پی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تو اے این پی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا جبکہ پی پی نے کہا کہ شوکاز کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے سی ہے

Leave a reply