fbpx

ن لیگ کی ڈیل ہو رہی ہے ۔ نبیل گبول کا دعویٰ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے ۔ ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ۔ ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔ایک انٹرویومیں نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف ڈیل کر کے باہرگئے اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے ،ملاقاتیں چل رہی ہیں یہ ابھی بھی ڈیل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیا ڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27 سینیٹر کے گروپ کو بھی واپس لینے کیلئے تیار ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں ۔ نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں رہے یا نہیں نقصان کسی کا نہیں ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تو نقصان مسلم لیگ ن کا ہے ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتے تو فضل الرحمان اعلان کردیں۔ اعلان کا مطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کو نہیں چھوڑا بلکہ ہمیں نکالا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.