fbpx

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ناراض مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں

اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نواز شریف کی صحت بارے بات چیت کی گئی،

ملاقات کے بعد ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک تحفظ دستور میں شرکت کا فیصلہ نون لیگ کی قیادت مشاورت سے کرے گی۔ مجھے اسعد محمود نے چائے پر بلایاتھا،مولانا فضل الرحمان اچانک آگئے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ مولانا ہم سے ناراض ضرور ہیں مگر وہ روادار سیاست دان اور عالم دین ہیں، مولانا کی تحریک تحفظ دستور میں شرکت کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت مشاورت سے کرے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دعوت نہیں دی تھی ،ا ب جو تحریک چلائی جائے گی دونوں بڑی جماعتوں کے بغیر چلائی جائے گی.

آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے تھے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا تھ اب مولانا نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی اور دونوں جماعتوں نے مولانا کی خواہش کے برعکس بل کی حمایت کی تھی.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟