وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) پر نعرے بازی پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے جائیں گے۔
ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اسکے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بلخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ (1/5)
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) July 12, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اس کے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ دورانِ سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُنکی ویڈیو بنائیں۔
بھرپور کاروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
(4/5)— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) July 12, 2022
رانا ثناء اللہ نے لکھا کہ عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں، وٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یا سوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔ بھرپور کاروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔
یاد رہے کہ یہ ایکشن ایک ایسے وقت میں لیے جا رہا ہے جب چند روز قبل وفاقی وزیر احسن اقبال پر موٹروے پر چند لوگوں نے نعرے بازی کی تھی، جس کے بعد اس فیملی نے وفاقی وزیر کے گھر جا کر ان سے معذرت کر لی تھی۔
قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر فراڈیا غداری اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے سوا کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں اسلامی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی گئی، اب بشریٰ بی بی کے حکم پرغداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔ کہ ہم چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا جی کوریڈور بچانے پرلگا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین، سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں، چور چور کے نعرے لگانے والا 4 سال میں سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا، امریکا کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے کر رہا ہے، عمران نیازی نے 4 سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے دھوکہ نہیں دے سکتے، عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا، جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں، ’فتنہ فساد‘ کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پر ماتم کرنا لکھا ہے۔