ن لیگی اہم شخصیت ہسپتال منتقل

ن لیگی اہم شخصیت ہسپتال منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آنکھ میں انفیکشن کے باعث لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کو کوٹ لکھپت جیل کے حکام نے آج آنکھوں میں انفیکشن کے باعث میئو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،اسپتال منتقل کرنے کے بعد لیگی رہنما کو اسپتال کے وی آئی پی روم اےوی ایچ وارڈ میں منتقل کیا گیا،جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا

اس حوالے سے سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے ، خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں، وہ صحت مند ہے، رپورٹس کل تک آجائیں گی ،جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ماہر سرجن پروفیسر اصغر نقی نے بھی ان کا ہرنیہ کی تکلیف کا چیک اپ کیا جس کے بعد موتیا کے آپریشن کے لئے انہیں میو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ جہاں خواجہ آصف کے کورونا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد کل خواجہ آصف کی بائیں آنکھ میں موتیا کا آپریشن کیا جائے گا۔

واضح رہے نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گذشتہ سال انتیس دسمبر گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.