ن لیگی رہنما کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

0
30
الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

ن لیگی رہنما کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کی امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہے، ہائیکورٹ نے کہا ہے ملزم کو گرفتاری سے 10روز قبل بتایا جائے،سپریم کورٹ اس نوعیت کے معاملے پر 2019 میں فیصلہ دے چکی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ 2018 کا عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر لائیں،پھر ہائیکورٹ کے فیصلہ کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینگے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی ضمانت منظور کی تھی جس کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،

Leave a reply