ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

0
43
مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک" شخص کے گھسنے کی کوشش

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا ہے

لاہور کی عدالت میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف کیس کی سماعت ہوئی ، سرکاری وکیل نے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی  سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈرکی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے جاوید لطیف کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی ،

عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کو خارج کردیا۔ جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

Leave a reply