ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار

0
80

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا

سعود آباد پولیس اہلکاروں پر تشدد اور وردیاں پھاڑنے کا معاملہ، ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور بیٹے کوگرفتار کر کے لاک اپ کردیا گیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

ملیرکالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس میں مبینہ جھگڑا ہوا، نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لیکر آئی ہے، اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی،پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا،پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدکوب کا،

پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں،

علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ وہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا لیکن نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیا تھا۔

سیکٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن اسد عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نہال ہاشمی اوربیٹوں کو لاک اپ کردیا،ن لیگ کےعلاقائی عہدیداروں نے بھی پولیس کودھمکیاں دیں، اسد عثمانی کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے میں تھانے کا دروازہ نہ کھلا تومیں پھلانگ کرجاؤں گا،تھانےکی دیوارتوڑوں گا،پولیس کی بدمعاشی ختم کروں گا،

Leave a reply