ن لیگی رہنما نے اشتہاری ملزموں کو اپنے ڈیرے پر پناہ دی،سرکاری وکیل کا عدالت میں انکشاف

0
46

ن لیگی رہنما نے اشتہاری ملزموں کو اپنے ڈیرے پر پناہ دی،سرکاری وکیل کا عدالت میں انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کے گھر پر پولیس چھاپوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جسٹس چودھری مشتاق احمد نے سہیل شوکت بٹ اور شفقت بٹ کی درخواستوں پر سماعت کی درخواستگزار کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،درخواست گزار نے کہا کہ ن لیگ سے سیاسی وابستگی کی وجہ سے پولیس حراساں کررہی ہے، پولیس نے ڈیرے اور گھر پر چھاپہ مار کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے،

زمان وردگ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سہیل شوکت بٹ نے اشتہاری ملزموں کو اپنے ڈیرے پر پناہ دی، سہیل شوکت بٹ کیخلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں، ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس جن مقدمات کا ذکر کر رہی ہے ان میں درخواستگزار ضمانت پر ہے اور کچھ مقدمات میں بری بھی ہو چکا ہے، سہیل شوکت بٹ مقدمات میں مسلسل ٹرائل عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں،3 فروری کو بھی پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور درخواستگزاروں کو غیر قانونی ہراساں کیا،سہیل شوکت بٹ کیخلاف غیر قانونی قبضے کا ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہے،شہر میں نیا آنے والا سی سی پی او اسی طرح کی غیر قانونی کارروائیاں کرتا ہے،

ملزم کے وکیل نے کہا کہ سی سی پی او نے اپنے مطابق قانون کو بدل کر رکھ دیا ہے،پولیس کو درخواستگزار کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے، ادرخواستگزار کے گھر پر چھاپہ مارنے والے پولیس آفسروں اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے،

Leave a reply