ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالے، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

0
38

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بنیاد سیمی کنڈیکٹر پر رکھی جاتی ہے،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہو چکا،ہم نے دو ڈھائی سال استعفا استعفا کھیل لیا اب آگے چلیں، استعفوں کی سیاست ختم، اصلاحات کی سیاست شروع ہو چکی وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا آپ کی ضد کا فائدہ حکومت کو ہو گا،قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں،اگر اس وقت بات مانی جاتی تو سینیٹ الیکشن میں مذاق نہ بنتا،اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے، ن لیگ والوں کامنہ بنا ہوا ہے،انہیں کہا تھا آئیں انتخابی اصلاحات کریں

گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، پی ڈی ایم میں دھینگا مشتی جاری ہے ،ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے، جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں ملزم ملزم ہوتا ہے ،ہربلانے والے ملزم کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے،نوازشریف روزلندن کےن ئے ریسٹورنٹ جا رہے ہیں ،مریم نواز کے والد سارا پیسہ لندن لے گئے

Leave a reply