ن لیگی رہنما کیخلاف کیس، سرکاری وکیل نے کی مہلت طلب

0
35

ن لیگی رہنما کیخلاف کیس، سرکاری وکیل نے کی مہلت طلب
لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر کی انٹی کرپشن کے نوٹس ، حراساں کرنے اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے مہلت طلب کی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ کرونا کی بنا پر درخواستگزار اور دیگر دو گواہان کو آنٹی کرپشن نے طلب نہیں کیا ۔درخواستگزار کے وکیل غلام سرور سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے عدالت نے تاحکم ثانی درخواستگزار کی گرفتاری اور ممکنہ تادیبی کاروائی کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ۔عدالت نے انٹی کرپشن کو درخواست گزار کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے

گزشتہ سماعت پر حکومت پنجاب کے وکیل ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے درخواست کی مخالفت کی اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا تھا ۔ سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ درخواستگزار انکوائری میں شامل نہیں ہوا ۔اور دھمکی دے رہا ہے وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواستگزار خود انکوائری میں شامل ہوا ۔ میں سابق دور حکومت میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا سربراہ تھا۔سپریم کورٹ کےحکم پر نیب معاملہ کی انکوائری کر چکا ہے ۔اب انٹی کرپشن نے پنجاب کے 32 ماڈل بازار میں مالی بدعنوانیون کے مبینہ الزامات پر پھر طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ان ماڈل بازاروں میں تمام تقرریاں اور تعنیاتیاں قواعد و ضوابط کے تحت ہوئیں ۔اس بارے آڈٹ رپورٹ میں کسی قسم کی مالی بدعنوانیان کا الزام نہیں لگایا گیا ۔اسی الزامات پر ایف آئی اے بھی انکوائری کر رہا ہے اسی معاملہ پر اب تک تین انکوائریوں میں وہ پیش ہو چکا ہے ۔12 ایف آئی ار اب تک درج ہو چکی ہیں ۔اب دوبارہ انٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ۔معاملہ اب بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے

چیف جسٹس قاسم خان نے این اے 136 لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں یوم سیکرٹری پنجاب ۔ڈی جی انٹی کرپشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواستگزار کا تعلق حکمران مخالف جماعت سے ہے ۔وہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم تحریک کا سرگرم کارکن ہے۔ حکمران کے ایماء پر اپوزیشن راہنماؤں اور کارکنون کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔درخواستگزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر نیب اور انٹی کرپشن میں انکوائری شروع کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے حکم پر انٹی کرپشن نے انکے خلاف انکوائری شروع کر دی ۔
انٹی کرپشن حکام سیاسی بنیادوں پر اسکے خلاف انکوائری کر رہے ہیں ۔اسکو ناجائز تنگ اور حراسان کیا جا رہا ہے۔ انٹی کرپشن نے اسکو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے ۔اسکو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم تحریک میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے اسکو گرفتار کر لیا جائے گا ۔عدالت انٹی کرپشن کی طلبی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے عدالت اسکو کو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دےعدالت اسکو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے .

Leave a reply