ن لیگ کا ایک اور ایم پی اے اینٹی کرپشن کے نشانے

0
40

لاہور مسلم لیگ ن کا ایک اور ایم پی اے اینٹی کرپشن کے نشانے پر آ گیا

لیگی ممبر پنجاب اسمبلی ندیم اسلم لودھی کی غیر قانونی مارکی سیل ، دیواریں گرا دی گئیں اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی نے مُشترکہ آپریشن کیا،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سورس رپورٹ پر مکمل چھان بین کے بعد کاروائی کی ۔ لیگی ایم پی اے نوید اسلم چوہدری نے اپنے فرنٹ مین چوہدری رضوان کے زریعہ اجوا مارکی بنائی ۔ رپورٹ میونسپل کمیٹی ساہیوال کے متعلقہ ملازمین کی ملی بھگت سے بغیر NOC کے مارکی قائم کی گئی۔مارکی مالکان نے نقشہ فیس ، کمرشلائیزیشن فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی مد میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی نے مارکی سیل کرکے لیگی ایم پی اے کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ۔مارکی بالکل غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی ۔مختلف محصولات کی مد میں سرکاری خزانہ کو ہونے والے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔غیر قانونی عمل میں ملوث تمام سرکاری و غیر سرکاری کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر پر انٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ، انٹی کرپشن کی چھ رکنی ٹیم نے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ کو اپنے قبضہ مین لے لیا جبکہ کسی بھی افسر یا ملازمین کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اس سے قبل بھی انٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ ما کر ریکارڈ قبضہ میں لیا تھا

خود پیش ہوں ورنہ گرفتاری کیلئے تیار ہوں،اینٹی کرپشن حکام کا ن لیگی رہنماؤں کو پیغام

تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی، شہری سے رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار

اینٹی کرپشن لاہور کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن،4 ارب مالیت کی جائیداد واگزار کروا لی

اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی،ن لیگی ایم این اے سے کروڑوں کی زمین واگزار کروا لی

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

لوگوں سے باپ دادا کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں،ریاستی ادارے کرپشن میں ملوث ہیں، عدالت

Leave a reply