اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

لاہور:اداکارہ کی پانچویں شادی کی خبروں نے تہلکہ مچادیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل نور کی پانچویں شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کر رہی تھی جس کی تردید اداکارہ نے کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر اِن خبروں پر شدید نارازگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

نُور بخاری نے پانچویں شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مجھے خبروں کا حصہ بنایاجا رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ہر ماہ میری شادی کے حوالے سے ایک نئی خبر کو میڈیا وائرل کر دیتا ہے جس کا مجھے خود بھی علم نہیں ہوتا۔ اداکارہ نور نے غصہ کا اظہار بھی کیا اورلکھا کہ ’خدا کے لیے آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی سُکون سے گُزارنے دیں۔

پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

اداکارہ نے میڈیا سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کے پاس میرے متعلق خبریں پھیلانے کے علاوہ کوئی اور خبر نہیں ہے اور کوئی اور کام نہیں ہے؟نور بخاری نے کہا کہ میں انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں لہزا اب تو مجھے خبروں کا حصہ بنانا چھوڑ دیں۔

عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

واضح رہے کہ دو سال قبل نُور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے علحیدگی اختیار کرلی تھی اور اُس کے بعد نور نے شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے علاوہ انہوں دین کے مطابق زندگی گزارنا بھی شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.