نورالحسن کی وفات پر اہلیہ کا آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ

0
28

موٹاپے کا شکار شخص نور حسن کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ نے آپریشن کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، کہا آرمی چیف معاملے کی تحقیقات کرائیں . نورحسن کے بیٹے اوربھتیجے نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ نورحسن کی میت کوایئرایمبولینس کے ذریعے صادق آباد منتقل کیا جائے

330 کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب آپریشن اب کتنا وزن رہ گیا جانیے خبر میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نورحسن کے انتقال کی خبرسن کر صادق آباد میں سوگ کی فضا ہے، صادق آباد کے شہری نور حسن کے گھر کے باہر جمع ہونےلگے ، نور حسن کی آج ہسپتال میں وفات ہوئی ہے.

نورالحسن کے ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ نور الحسن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، آج ہسپتال کے آئی سی یو میں خاتون مریضہ کی ہلاکت کے بعد مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد ہسپتال کے آئی سی یو سے ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گیا، آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، آکسیجن کی کمی کے باعث نورحسن کی موت واقع ہوئی.

واضح رہے کہ نورالحسن کو 17 جون کو صادق آباد سے شالامار ہسپتال لایا گیا، 10 روز تک شالامار ہسپتال میں نور الحسن کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بعد 11 ویں روز نور الحسن کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد نور الحسن کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے نور الحسن کا آپریشن کامیاب قرار دیا گیا تھا، آپریشن کے 10روز بعد نور الحسن انتقال کر گئے۔

نور الحسن کا وزن330 کلوگرام تھا، وہ گزشتہ 10 سال سے اس بیماری میں مبتلا تھےاوران کا موٹاپا بڑھتا جارہاتھا۔

Leave a reply