نور مقدم قتل کیس، امریکی سفارت خانے کا بیان آگیا

0
73

نور مقدم قتل کیس، امریکی سفارت خانے کا بیان آگیا

باغی ٹی وی :نور مقدم کے قاتل کے امریکا اور برطانیہ میں کرمنل ریکارڈ کے بعد امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بیرونی ملک میں ، امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو ، سفارت خانہ ان کی خیریت جانچ سکتا ہے اور وکلاء کی ایک فہرست فراہم کرسکتا ہے ، لیکن قانونی مشورے نہیں دے سکتا ، عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا یا ان کی رہائی پر اثر انداز نہیں‌ ہوتا ۔


اسلام آباد پولیس نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے برطانیہ اور امریکا میں کرمنل ریکارڈ کے لیے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم کے فنگر پرنٹس امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں کو بھجوادیے ہیں۔

Leave a reply