نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتے کا وقت دے دیا ،مقدمے کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل نہیں ہو سکا تھا ،ٹرائل کورٹ کو 14 دسمبرتک نور مقدم کیس کاٹرائل مکمل کرنا تھا ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے خط کے ذریعے ہائی کورٹ سے مزید وقت مانگا تھا قبل ازیں دو روز قبل ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کورس کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں ،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی، سیشن جج عطا ربانی اس کیس کی مسلسل سماعت کر رہے ہیں، جج عطا ربانی 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک لاہور میں ایک عدالتی کورس کے سلسلے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی، اب سماعت ایک ہفتے بعد ہو گی،نور مقدم قتل کیس کی سماعت فریقین کے باہمی مشورے سے بدھ کے روز ہو رہی ہے، نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے وکالت نامہ جمع کروایا ہے جو لاہور … نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں