نور مقدم کا قاتل چاہے دہری شہریت والا ہو یا امریکی شہری، سزا ضرور ملےگی، وزیراعظم

0
37

اسلام آباد:نور مقدم کا قاتل چاہے دہری شہریت والا ہو یا امریکی شہری، سزا ضرور ملےگی ,اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کیس میں انصاف دلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ قاتل چاہے دہری شہریت والا ہو یا امریکی شہری ہو، وہ بچے گا نہیں، اسے سزا ضرور ملےگی۔

عوام کے ٹیلی فونک سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم قتل کیس نے ہم سب کو ہلا دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے فالو کر رہا ہوں،نور مقدم خوفناک قسم کا کیس ہے،اس کا قاتل نہیں بچےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کےکیس کو اپنی بیٹی کےکیس کی طرح فالو کیا،یقین دلاتا ہوں نور مقدم کیس میں طاقتور کو بھی سزا ملےگی۔

وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پروزیراعظم کی تعریف اورحمایت میں ایک طوفان امڈ آیا ہے اورہرطرف داد دی جارہی ہے

Leave a reply