ٹھٹھہ : نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا- یاسمین شاہ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا-یاسمین شاہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا اور یونین کاؤنسل کی سطح پر یونٹ قائم کئے جائینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک رسائی ممکن ہو سکے۔ نوری ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کا الیکشن مرکزی جنرل سیکریٹری ماریہ محمد کی سربراہی میں منعقد ہوا الیکشن میں یاسمین شاہ کا پینل بلامقابلہ کامیاب ہوا جس کے مطابق صدر یاسمین شاہ، نائب صدر انوشے عالم، جنرل سیکریٹری معراج علی شاہ، خزانچی ارسلان علی اعوان جبکہ ممبر گورننگ باڈی نفیسہ شاہ، عائشہ گزدر، نیلوفر، فرخ انجم شاہ، ملک ظفر احمد بناء مقابلے منتخب ہوئے الیکشن میں کامیابی کے بعد یاسمین شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوری ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے اب مزید اس کو فعال کیا جائے گا۔

Leave a reply