کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی
برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے-
باغی ٹی وی : تاجپوشی کی تقریب میں دنیا بھر سے خاص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےآج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں، نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں-
کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے،پرفارمنس میں نوریمہ ریحان روایتی ‘وخی جی بی’ ثقافتی لباس زیب تن کریں گی-
برطانوی شاہی خاندان کی اس اہم تقریب میں پاکستان کی وادی ہنزہ (گلگت) کے غلکن گوجال سے تعلق رکھنے والی نوریمہ ریحان کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب کو بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔