fbpx

نارتھ ناظم آباد میں گولی لگنے سے خاتون زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آبادکے علاقے بلاک پی عمر فاروق کالونی میں گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی،جسے رکشہ میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا،خاتون کی شناخت 50سالہ عزیزہ زوجہ عمر کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو نامعلوم سمت سے گولی آکر لگی ہے۔
نارتھ کراچی سیکٹر 54 اے روشنی اسکول کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ عمر ولد خلیل زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا.