شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرمعروف،مطلوب دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا کوہلاک کردیا

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرمعروف،مطلوب دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا کوہلاک کردیا،اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خصوصی سرچ آپریشن کیا جس کےدوران سیکورٹی فورسز دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا کا گھیراو کرنے میں کامیاب ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مطلوب دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا میر علی میں 4 خواتین کارکن کے قتل میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پرامن شہریوں کے خلاف دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں آئی ای ڈی حملوں ، اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا ۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے بعد اسلحہ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے دہشتگروں سے صفایا کرنے کا عمل جاری رکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.