شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا

0
26

راولپنڈی:شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد زاہد الدین مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کا رہائشی زاہد الدین ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا، زاہد الدین ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں، بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

Leave a reply