نوشین کاظمی کی پراسرار موت،والد نے بڑا مطالبہ کر دیا

0
39

نوشین کاظمی کی پراسرار موت،والد نے بڑا مطالبہ کر دیا
نوشین کاظمی کی پراسرار موت کا معاملہ ، نوشین کاظمی کے والد ہدایت اللہ شاہ اور چچا نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے نوشین کی روم میٹ طلبہ کو شامل تفتیش اور عدالتی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے

پریس کانفرنس میں نوشین کاظمی کے والد اور چچا کا کہنا تھا کہ نوشین ایک سال تک روم میں الگ پردہ لگا کر رہتی تھی بچی نے درخواست دی تھی کہ مجھے ہم خیال طلباء سے رہنا دیا جائے
بچی ایک سال کمرے کے اندر الگ چادر دے کر رہ رہی تھی انتظامیہ کہاں گم تھی،

دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق پنکھے سے نوشین کے فنگر پرنٹ ملے ہیں اور ان کی انگلیوں پر بھی مٹی کے نشان موجود تھے۔نوشین کاظمی کے کمرے سے دو نوٹ بھی ملے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا ہے اور دونوں میں تقریبا ایک ہی طرح کا پیغام ہے بیڈ سے ملنے والے نوٹ پر رومن میں تحریر ہے کہ میں خود اپنی مرضی سے ہیکنگ کرنے جا رہی ہے ہوں نہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں

مقتول بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی ہے لڑکی کے والد کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بیٹی نے کئی مرتبہ ہاسٹل وارڈن کو کمرے کی تبدیلی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی، والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات اپنی جگہ لیکن بچی کے انتہائی قدم پر حیران ہیں، ایسے واقعات ہوتے رہے تو کون اپنی بچیوں کو پڑھنے بھیجے گا، والد,,بیٹی چاہتی تھی کہ وہ اپنے علاقہ کی لڑکیوں کے ساتھ روم میں رہے،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو رد کرتا ہوں، کیمیکل ایگزیمینیش رپورٹس کو بھی دیکھیں گے، بیٹی کی لاش کو رسی سے لٹکا اور پیر ٹیبل پر دیکھ کر ہی شک شبہات پیدا ہو گئے تھے،مقتول بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی دین دار اور خوش تھی وہ خودکشی نہیں کر سکتی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہے،اساتذہ شاگردوں کے لیے والدین کی جگہ ہوتے ہیں لیکن اب تک بچی کی تعزیت کے لیے کوئی نہیں آیا ،دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے اسمبلی میں نوشین کاظمی کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھٹو کی بستی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو قتل کردیا گیا تھا ، اطلاعات ہیں کہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ کی لاش 24 نومبر کی دوپہر کو گرلز ہاسٹل نمبر دو سے ان کے کمرے سے ملی۔پولیس عہدیدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے نوشین کاظمی نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے تھا اور ان کے والدین کو اطلاع کردی گئی جب کہ طالبہ کی لاش کو تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود پھندے سے نہیں اتارا گیا۔

سپاف ضلع میرپورخاص کی جانب سے سندھ کے نائب صدر کی قیادت میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاضمی کی مبینہ خودکشی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ضلعی صدر مبارک علی، اطلاعات سیکرٹری مرتضیٰ مبیجو سميت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

ايک اور پراسرار موت کا وہي لاڑکانہ کا چانڈکا کالج جہاں دو سال قبل نمرتا کماري کي لاش پنکھے سے لٹکي ہوئي ملي تھي اسي سے ملتا جلتا ايک اور واقعہ ہوا ہے 24 نومبر کو چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے نوشين کاظمي نامي طالبہ کي کمرے ميں پنکھے سے لٹکي لاش ملی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

Leave a reply