مزید دیکھیں

مقبول

نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے ،شہداء میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، اور نائیک عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ شہید شہریوں میں ڈرائیور جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، پاکستانی قوم اور فورسز مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندی ء درجات کی دعاء کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر