گلگت بلتستان سے متعلق نیا منصوبہ:جیسی کرنی ویسی بھرنی”مریم کی اصلیت سامنے آگئی: فردوس عاشق

اسلام آباد: :گلگت بلتستان سے متعلق نیا منصوبہ:جیسی کرنی ویسی بھرنی”اصلیت سامنے آگئی: فردوس عاشق نے تنگ آکرمریم نواز کی ذہنی خلفشارسے پردے اٹھا دیئے ،

ادھر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، اپوزیشن نتائج کو لے کر بد امنی پھیلانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جی بی انتخابی نتائج کو لے کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کر سکتی ہے، مریم کے منصوبے کے مطابق ن لیگ کے جیتنے والے حلف نہیں اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھاندلیوں کا واویلا کر کے جی بی میں بدانتظامی کی کوشش کی جائے گی، بیرون ملک بیٹھے مخالفین بھی اس بدامنی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، انتخابی جائزوں کے مطابق پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، تیر اور شیر پر بلا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.